بنٹوال15/جنوری (ایس او نیوز) رادھو کٹّے کوڈانگئی کے قریب پیش آئے ایک سڑک حادثے میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی ہے اور 3 بچوں سمیت9 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
بتایاجاتا ہے کہ ایک ٹاٹا وینچر اور ماروتی اومنی کے درمیان تصادم ہواجس میں اومنی کار میں سوار عبدالحاجی (65سال) کی موت واقع ہوگئی۔ ان کی بیوی آسیہ اماں (60سال)، بیٹا اشرف(40سال)، میمونہ(30سال)، ایک پانچ سال کا لڑکا اور6مہینے کی عمر کے دو بچے زخمی ہوگئے ہیں جنہیں علاج کے لئے کے ایس ہیگڈے اسپتال ڈیرلکٹے میں داخل کیا گیا ہے۔ اومنی میں سوار تمام۸ افراد ایک ہی خاندان کے ہیں۔
جبکہ ٹاٹا وینچر گاڑی میں سوار آنند (32سال) اور رامچندرا نائیک (45سال)بھی زخمی ہوئے ہیں۔وٹل کمیونٹی اسپتال میں ان کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کے لئے دوسرے اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹاٹا گاڑی کے غیر متوقع طورپر اچانک سڑک کے دائیں جانب موڑ لینے سے یہ تصادم ہو اہے۔
وٹل پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا اور کیس درج کرلیا ہے۔ مزید تحقیق جاری ہے۔